امریکی رکن کانگریس کا غزہ پر جوہری حملے کا مطالبہ
واشنگٹن،24مئی (ہ س)۔ امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس، رینڈی وائن نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسی طرح جوہری حملہ کیا جائے جیسا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر کیا تھا۔یہ بیان انھوں نے اس و
امریکی رکن کانگریس کا غزہ پر جوہری حملے کا مطالبہ


واشنگٹن،24مئی (ہ س)۔

امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس، رینڈی وائن نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسی طرح جوہری حملہ کیا جائے جیسا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر کیا تھا۔یہ بیان انھوں نے اس واقعے کے بعد دیا جس میں واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین، ایک مرد اور ایک عورت، کو ایک نوجوان الیاس روڈریگز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

وائن نے جمعرات کے روز امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی مسئلہ ایک شیطانی مسئلہ ہے۔جب ان سے غزہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں پوچھا گیا اور یہ سوال کیا گیا کہ آیا حماس اور اسرائیل کے درمیان کوئی معاہدہ واشنگٹن جیسے حملوں کو روک سکے گا، تو انھوں نے کہااس تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ جو لوگ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، ان سے مکمل اور غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈلوائے جائیں۔انھوں نے مزید کہا دوسری عالمی جنگ میں ہم نے نہ تو نازیوں سے اور نہ جاپانیوں سے مذاکرات کیے، بلکہ ہم نے جاپان پر دو بار جوہری بم گرا کر ان کوے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا۔ یہاں بھی ہمیں یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔ اس ثقافت میں کوئی گہری خرابی ہے جسے شکست دینا ضروری ہے۔وائن کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب جمعرات کے روز امریکی دار الحکومت میں واقع یہودی عجائب گھر کے سامنے ایک شخص نے فائرنگ کر کے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو قتل کر دیا۔ واشنگٹن پولیس کے مطابق، حملہ آور کو اس وقت دیکھا گیا جب وہ عجائب گھر کے سامنے بار بار چہل قدمی کر رہا تھا، اور پھر اس نے اچانک گولیاں چلا کر دونوں افراد کو ہلاک کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کا نام الیاس روڈریگز ہے، عمر 30 سال ہے اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔امریکی حکام کے مطابق، گرفتاری کے وقت مشتبہ شخص نے ’فلسطین کی آزادی‘ کا نعرہ لگایا۔ یہ بات امریکی چینل ’این بی سی‘ نیٹ ورک نے بتائی۔دوسری طرف، امریکی پولیس یہ تحقیق کر رہی ہے کہ آیا روڈریگز نے واردات سے ایک دن قبل اسرائیل مخالف کوئی طویل بیان انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا تھا۔ یہ بات سیکیورٹی ذرائع نے ’نیویارک پوسٹ‘ویب سائٹ کو بتائی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande