ریواڑی کے باول میں سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں ایک بچے کی لاش ملی
نارنول 24 مئی (ہ س)۔ ریواڑی کے باول قصبے میں ہفتہ کی صبح جھاڑیوں میں ایک بچے کی لاش ملی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعہ کا علم ہونے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش
ریواڑی کے باول میں سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں ایک بچے کی لاش ملی


نارنول 24 مئی (ہ س)۔

ریواڑی کے باول قصبے میں ہفتہ کی صبح جھاڑیوں میں ایک بچے کی لاش ملی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعہ کا علم ہونے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل اسپتال میں رکھوا دیا۔ پولیس نے سنجیدگی سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کی صبح جب ریواڑی روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب دکاندار اپنی دکانوں پر پہنچے تو انہوں نے جھاڑیوں میں ایک شیر خوار بچے کی لاش کو کتے کے ذریعہ نوچتے ہوئے دیکھا۔ یہ واقعہ چند ہی لمحوں میں جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گیا۔ کچھ ہی دیر میں وہاں بہت سے لوگ جمع ہو گئے۔ دکاندار پرکاش نے بتایا کہ وہ صبح دکان کھولنے آیا تھا۔ پھر میں نے دیکھا کہ کتے ایک بچے کی لاش کو پھاڑ رہے ہیں۔ اس دوران کتوں کو وہاں سے بھگا دیا گیا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد باول تھانہ انچارج سنجے پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل اسپتال میں رکھوا دیا۔ پولیس مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش کر رہی ہے۔ باول تھانے کے انچارج سنجے کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر گئی اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ پولیس قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لے رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande