بنگلورو، 24 مئی (ہ س) ۔
کرناٹک حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ حکومت نے شہریوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔ حاملہ خواتین، بچوں، شدید بیماری والے افراد اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو خاص طور پر بھیڑ والے علاقوں میں چہرے کے ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاتھ کی صفائی کو برقرار رکھیں اور ہینڈ سینیٹائزر کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے کہا ہے کہ اس سال کرناٹک میں اب تک کوویڈ 19 کے 35 معاملے دیکھے گئے ہیں، جن میں سے 32 بنگلورو کے ہیں۔ جبکہ 3 کیسز دیگر اضلاع سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 دنوں میں کورونا میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی سنگین صورتحال سامنے نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت پوری طرح تیار ہے اور اس سلسلے میں مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan