لکھنؤ، 23 مئی (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں ایک منی اسٹیڈیم اور ڈویژنل سطح پر ایک اسپورٹس کالج بنانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کی رات کھیلوں، یوتھ ویلفیئر اور صوبائی گارڈ فورس کے محکمے کی جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ کھیلوں سے متعلق تعمیراتی کام کو معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے میٹنگ میں کہا کہ ریاست کے ہر ڈویژن میں ایک اسپورٹس کالج قائم کیا جائے۔ ان اسپورٹس کالجوں کو سنٹر آف ایکسی لینس کی بنیاد پر تیار کیا جائے۔ نیز، انہیں سپورٹس یونیورسٹی سے منسلک کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو یہاں بین الاقوامی سہولیات میسر آسکیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست بھر میں کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس کے تحت محکمہ کھیل ریاست میں اسٹیٹ اسپورٹس یونیورسٹی، اسپورٹس کالج، اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کررہا ہے۔ توجہ ان کے معیار پر ہونی چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام جاری کام بروقت مکمل ہوں، وقتاً فوقتاً نگرانی کی جائے۔ وزیر اعلی یوگی نے ہدایت دی کہ ان تعمیراتی کاموں کا ہر ماہ وزیر کی سطح پر، ہر 15 دن بعد پرنسپل سکریٹری سطح پر اور ہفتہ وار سطح پر سینئر عہدیداروں کے ذریعہ جائزہ لیا جائے تاکہ تمام تعمیراتی کام وقت پر مکمل ہوسکیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر شفاف ہو تاکہ ریاست میں اچھے نئے کھلاڑی تیار کیے جا سکیں۔ کھیلوں کی ترقی کے لیے قومی اور بین الاقوامی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گاو¿ں پنچایت، ترقیاتی بلاک، ضلع، ڈویژنل اور ریاستی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ چھپے ہوئے کھیلوں کی صلاحیتوں کو پرکھا جا سکے اور قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے ہر ضلع میں ہر عمر گروپ کے لیے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کو کہا۔ ساتھ ہی لکھنو¿ کے گرو گووند سنگھ اسپورٹس کالج میں بننے والے اسپورٹس اینڈ انجری مینجمنٹ سینٹر میں ایس جی پی جی آئی یا کے جی ایم یو کی مدد لی جائے۔ اس کے علاوہ محکمہ کھیل میں مختلف خالی آسامیوں پر جلد از جلد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پی آر ڈی کے رضاکاروں اور منگل دل کے ارکان کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ دے کر انہیں ڈیزاسٹر دوست کی ذمہ داری بھی سونپی جائے۔ اس کے ساتھ پی آر ڈی کے جوانوں کو ٹریفک مینجمنٹ کی ٹریننگ دی جائے۔ ٹریفک کنٹرول میں ان کا تعاون لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منگل دل میں تقسیم کی جانے والی اسپورٹس کٹس کی نگرانی کی جائے۔ اس کے علاوہ منگل دل کو ایم پی-ایم ایل اے کے کھیلوں کے مقابلے سے بھی جوڑا جانا چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد