دیوریا: بارات میں کھانا کھاتے ہوئے ایک نوجوان کا گولی مار کرقتل
دیوریا، 23 مئی (ہ س)۔ کھکھندو تھانہ علاقے کے کھجوری کروتا گاو¿ں میں جمعرات کی رات کشی نگر سے بارات آئی تھی۔بارات میں کھانا کھاتے ہوئے نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد شادی کی بارات میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہن
Deoria: Youth shot dead while eating in wedding


دیوریا، 23 مئی (ہ س)۔ کھکھندو تھانہ علاقے کے کھجوری کروتا گاو¿ں میں جمعرات کی رات کشی نگر سے بارات آئی تھی۔بارات میں کھانا کھاتے ہوئے نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد شادی کی بارات میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔

کشی نگر ضلع کے رام پور جھوریاں گاو¿ں سے شادی کی بارات کھکھندو تھانہ علاقہ کے کھجوری کروتا کے ٹولہ مٹھ کیشوررام میں انل گری کے گھر آئی تھی۔ ضلع کشی نگر کے اہرولی بازار تھانہ علاقہ کے رام پور کا رہنے والا تیج بہادر عرف راجن یادو (35) بھی بارات میں آیا تھا۔ اس دوران جب وہ پنڈال میں کھانا کھا رہاتھا، تو ایک نوجوان نے اسے پیچھے سے گولی مار دی اور فرار ہو گیا۔ اس کی وجہ سے بارات میں بھگدڑ مچ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ گھر والوں نے زخمی نوجوان کو علاج کے لیے دیوریا میڈیکل کالج میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرانت ویر نے بتایا کہ کھکھندو تھانہ علاقہ کے کھجوری کروتا میں رات کو اطلاع ملی کہ کشی نگر سے بارات آئی تھی، جس میں راجن یادو بھی موجود تھا۔ بارات کے مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ گھر والے اسے فوراً میڈیکل کالج لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش مردہ خانہ میں رکھوا دی گئی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جائے واردات کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور فارنسک ٹیم، سرویلانس ٹیم، سواٹ ٹیم اور مقامی پولیس اسٹیشن نے معائنہ کیا ہے۔ پولیس ٹیمیں تعینات ہیں۔ واقعے کا جلد پتہ چل جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande