پٹنہ، 23 مئی (ہ س)۔ زیر اعلیٰ نتیش کمار 24 مئی کو دہلی جائیں گے۔ وہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے جب مودی رواں ماہ کے آخر میں دو روزہ دورے پر بہار آنے والے ہیں۔در اصل25 مئی کو وزیر اعظم کی صدارت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی ایک بڑی میٹنگ ہوگی۔ اس میں این ڈی اے کی حکومت والے وزرائے اعلیٰ کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ مرکز میں این ڈی اے حکومت کے ذریعہ کئے جارہے کاموں کے تعلق سے وزرائے اعلیٰ سے رائے لی جائے گی اور اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہفتہ کے روز دہلی جائیں گے اور اتوار کے روز وزیر اعظم مودی کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔وزیر اعلیٰ کونسل کی میٹنگ 25 مئی کو دہلی میں این ڈی اے کی حکومت والی 21 ریاستوں کے وزرائے اعلی کی موجودگی میں ہوگی۔ اس میٹنگ میں گڈ گورننس، نکسل ازم کے خلاف کارروائی، ذات پر مبنی مردم شماری، آپریشن سندور اور بہار کے لیے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے نتیش کمار 16 فروری کو دہلی کے دو روزہ دورے پر گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan