تاریخ کے آئینے میں 22 مئی: سماجی اور مذہبی مصلح راجہ رام موہن رائے
راجہ رام موہن رائے (22 مئی 1772 سے 27 ستمبر 1833) ہندوستانی نشاۃ ثانیہ کے علمبردار اور جدید ہندوستان کے معمار کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ ان کے والد کا نام رماکانت اور والدہ کا نام تارینی دیوی تھا۔ ہندوستانی سماجی اور مذہبی نشاۃ ثانیہ کے میدان میں ان ک
راجہ


راجہ رام موہن رائے (22 مئی 1772 سے 27 ستمبر 1833) ہندوستانی نشاۃ ثانیہ کے علمبردار اور جدید ہندوستان کے معمار کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ ان کے والد کا نام رماکانت اور والدہ کا نام تارینی دیوی تھا۔ ہندوستانی سماجی اور مذہبی نشاۃ ثانیہ کے میدان میں ان کا ایک خاص مقام ہے۔ وہ برہمو سماج کے بانی ، ہندوستانی زبان کے پریس کے فروغ دینے والے، عوامی بیداری اور سماجی اصلاح کی تحریک کے علمبردار اور بنگال میں نشاۃ ثانیہ کے دور کے بانی تھے۔ ہندوستانی جدوجہد آزادی اور صحافت کو مہارت کے ساتھ جوڑ کر انہوں نے دونوں شعبوں کو تحریک دی۔ ان کی تحریکوں نے جہاں صحافت کو چمکایا وہیں ان کی صحافت نے تحریکوں کو درست سمت دکھانے کا کام بھی کیا۔

اہم واقعات

1545: ہندوستان میں سوری سلطنت کا بانی شیر شاہ سوری کی وفات۔

1772: مذہبی اور سماجی ترقی کے میدان میں سب سے آگے راجہ رام موہن رائے کی یوم پیدائش۔

1805: گورنر جنرل لارڈ ویلزلی نے دہلی کے مغل شہنشاہ کے لیے مستقل فراہمی کا حکم جاری کیا۔

1878: اپنی زندگی میں ایک بھی ریسلنگ میچ نہیں ہارنے والے گاما پہلوان کی یوم پیدائش۔

1972: پاکستان دولت مشترکہ سے نکل گیا۔

1990: شمالی اور جنوبی یمن کے انضمام کے ساتھ جمہوریہ یمن کا ظہور ہوا۔

1992: بوسنیا، سلووینیا اور کروشیا اقوام متحدہ کے رکن بنے۔

1996: مشیل کیمڈیسس کو اگلے پانچ سالوں کے لیے تیسری بار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر منتخب کیا گیا۔

2001: دلائی لامہ نے تبت کی آزادی کا مطالبہ ترک کر دیا۔

2002: نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی۔

2003: الجزائر میں زلزلہ۔ 2000 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔

2007: ریاضی دان سری نواس وردھن کو ناروے کے ایبل پرائز سے نوازا گیا۔

2008: پاکستان کو اقوام متحدہ کی 47 رکنی انسانی حقوق کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande