حیدرآباد , 20 مئی (ہ س) تلنگانہ کے ویمل واڑہ جونیئرسیول کورٹ کی جج جیوتی رمائی نے ویملواڑہ ایریاہاسپٹل میں نارمل زچگی کے ذریعہ بیٹے کو جنم دیا۔اس بات کی اطلاع پروزیرصحت دامودرراج نرسمہا نے خاتون جج کو مبارکباد پیش کی۔یہ جج 2023 میں بھی اسی سرکاری ہاسپٹل میں اپنی پہلی زچگی کے دوران بیٹی کو جنم دے چکی ہیں۔دومرتبہ انہوں نے سرکاری ہاسپٹل میں علاج کرواکرعوام کے درمیان سرکاری ہاسپٹلوں پربھروسہ بڑھایا۔ وزیردامودرراج نرسمہانے ان کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سرکاری ہاسپٹلوں کومستحکم کیاگیاہے،جہاں تمام ترطبی سہولیات اورماہرڈاکٹرس ہروقت دستیاب ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت طبی خدمات سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق