دورہ انگلینڈ کے لیے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا اعلان، ہیلی میتھیوز کپتانی کریں گی
۔ تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز 21 مئی سے شروع ہوگی
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئندہ دورہ انگلینڈ کے لیے خواتین کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دورہ 21 مئی سے 8 جون تک رہے گا جو تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل ہے۔ ٹیم کی قیادت ایک بار پھر اسٹار آل راونڈر ہیلی میتھیوز کریں گی جبکہ شیمین کیمبل نائب کپتان کا کردار ادا کریں گی۔
گزشتہ ماہ پاکستان میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے مقابلے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 20 سالہ گیانا کی آل راونڈر ریلیانا گریمنڈ اور سینٹ کٹس کی تیز گیندباز جہاں زارہ کلیکسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی رشاڈا ولیمز (وکٹ کیپر بلے باز) اور چنیل ہنری (آل راونڈر) کی جگہ ٹیم کا حصہ بنی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم 13 مئی کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔ سیریز کا آغاز 21 مئی کو پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگا، جو کینٹربری کے اسپٹ فائر گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔
مکمل پروگرام
ٹی 20سیریز:
پہلا ٹی 20 - 21 مئی، کینٹربری
دوسرا ٹی 20 - 23 مئی، ہوو
تیسرا ٹی 20 - 26 مئی، چیلمسفورڈ
ون ڈے سیریز:
پہلا ون ڈے - 30 مئی، ڈربی
دوسرا ون ڈے - 4 جون، لیسیسٹر
تیسرا ون ڈے - 7 جون، ٹاونٹن
ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم:
ہیلی میتھیوز (کپتان)، شیمین کیمبل (نائب کپتان)، عالیہ ایلن، جہاں زارہ کلیکسن، ایفی فلیچر، چیریاین فریزر، شبیکا غزنوی، جنیلیا گلاسگو، ریلیانا گریمونڈ، زیدا جیمز، کیانا جوزف، مینڈی مینگرو، اشمنی مونیسر، کرشمہ رامہرک، اسٹیفنی ٹیلر۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن