نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) نے اعلان کیا ہے کہ گروپ ’اے‘ کے نشانے بازوں کے لیے رائفل اور پستول کے مقابلوں میں قومی سلیکشن ٹرائلز 24 سے 30 جون 2025 تک مہارانا پرتاپ اسپورٹس کالج، رائے پور، دہرادون کے ترشول شوٹنگ رینج میں منعقد ہوں گے۔ یہ ٹرائل اگست میں قازقستان میں منعقد ہونے والی 16 ویں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 اور سال کے آخر میں چین اور مصر میں منعقد ہونے والے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ملک کے سرفہرست رائفل اور پسٹل شوٹرز ان سلیکشن ٹرائلز میں اس اعتماد کے ساتھ اتریں گے، جو انہوں نے ارجنٹینا اور پیرو میں منعقدہ دو لیگ والی جنوبی امریکی آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی سے حاصل کیا ہے۔ اس دورے میں ہندوستانی نشانے بازوں نے مکسڈ ٹیم ایونٹس سمیت 32 فائنل تک رسائی حاصل کی اور چھ گولڈ میڈلز سمیت کل 15 تمغے جیتے۔
انتخابی معیار کے مطابق گروپ ”اے“ میں شامل صرف اہل شوٹرز کو ہی ان ٹرائلز میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔ قومی سلیکشن ٹرائلز 3 اور 4 اولمپک رائفل اور پستول کے تمام مقابلوں کا احاطہ کریں گے اور اس میں صرف ایک محدود تعداد میں ٹاپ رینک والے شوٹرز شامل ہوں گے۔اس میں 10 میٹر ایئر رائفل (مرد اور خواتین) اور 10 میٹر ایئر پسٹل (مرد اور خواتین) میں 50-50 سلاٹس، 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن (مرد اور خواتین) میں 30-30 سلاٹس، 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل (مرد) اور25میٹر سپورٹ پسٹل (خواتین) میں 30 سلاٹس ہوں گے۔
ٹرائلز کے پہلے دن، 25 جون کو ٹرائل-3 کے تحت 10 میٹر ایئر رائفل مینز، 25 میٹر پسٹل ویمن، اور 50 میٹر 3 پوزیشن ویمن ایونٹس کے کوالیفائنگ راو¿نڈز اور فائنلز کے ساتھ شروعات ہوگی۔ اگلے روز ٹرائل-4 میں انہی ایونٹس کے کوالیفائنگ اور فائنل مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد