ڈوڈہ میں بے قابو ٹرک نے خانہ بدوش ریوڑ کو کچل ڈالا
جموں، 12 مئی (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے باگیرنی کھلینی میں آج علی الصبح ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ٹرک نے ایک خانہ بدوش خاندان کے ریوڑ کو کچل ڈالا۔ حادثہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا، جب عبدالوھاب ولد محمد قسیمہ کا خاندان اپنے چار سو کے قریب مویشیوں سمیت سڑک کے کنارے قیام پذیر تھا۔
حادثے کے نتیجے میں مظفر علی نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 81 بھیڑ بکریاں ہلاک اور 16 شدید زخمی ہو گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور متاثرہ خاندان غم و اندوہ میں ڈوب گیا۔انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر