کانگڑا کے گگل ہوائی اڈے کو شہری پروازوں کے لیے کھول دیا گیا
دھرم شالہ، 12 مئی (ہ س)۔ آپریشن سندور کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث شہری پروازوں کے لیے بند کیے گئے گگل ایئرپورٹ کو پیر کی صبح کھول دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا سول ایئرپورٹ گگل کے ڈائریکٹر دھیریندر سنگھ نے بتایا کہ کان
کانگڑا کے گگل ہوائی اڈے کو شہری پروازوں کے لیے کھول دیا گیا


دھرم شالہ، 12 مئی (ہ س)۔

آپریشن سندور کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث شہری پروازوں کے لیے بند کیے گئے گگل ایئرپورٹ کو پیر کی صبح کھول دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا سول ایئرپورٹ گگل کے ڈائریکٹر دھیریندر سنگھ نے بتایا کہ کانگڑا میں گگل ایئرپورٹ کو پیر کی صبح سے شہری پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے بعد آج سے یہاں سے تمام پروازیں پہلے کی طرح شروع ہو گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستان کی طرف سے کی گئی سرجیکل اسٹرائیک اور پہلگام میں پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعہ معصوم سیاحوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لئے ہندوستان پر ڈرون حملے کی وجہ سے ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کے ساتھ گگل ہوائی اڈے کو شہری پروازوں کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ایئرپورٹ 10 مئی تک بند تھا لیکن بعد میں حالات مزید کشیدہ ہونے کے باعث اسے 15 مئی تک بند کر دیا گیا تاہم جنگ بندی کے باعث اسے آج سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande