سری لنکا میں بس حادثہ، بدھ مت کے 22 پیروکار ہلاک، راحت اور بچاؤ کارروائیاں تیز
کولمبو، 12 مئی (ہ س)۔ سری لنکا میں کل صبح ایک بس حادثے میں بدھ مت کے کم از کم 22 پیروکار ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ گرڈیلا علاقے میں رامبوڈا میں آبشار کے قریب پیش آیا۔ یہ سرکاری بس ہے۔ بس ایک چٹان سے ٹکرا کر 100 فٹ نیچے کھائی میں الٹ گئی۔ بس کٹارگاما سے ک
Bus accident in Sri Lanka, 22 Buddhists killed


کولمبو، 12 مئی (ہ س)۔ سری لنکا میں کل صبح ایک بس حادثے میں بدھ مت کے کم از کم 22 پیروکار ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ گرڈیلا علاقے میں رامبوڈا میں آبشار کے قریب پیش آیا۔ یہ سرکاری بس ہے۔ بس ایک چٹان سے ٹکرا کر 100 فٹ نیچے کھائی میں الٹ گئی۔ بس کٹارگاما سے کرونیگلا تک چلتی ہے۔

ڈیلی نیوز کی خبر کے مطابق جائے حادثہ پر ہنگامی انخلا کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ حکومت نے راحت اور بچاؤ کا کام تیز کر دیا ہے۔ اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 16 مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بس میں 60 سے 70 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو کوٹمالے، گمپولا، نولپیٹیا اور نوارا ایلیا اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ وزارت دفاع کے سکریٹری کی ہدایات کے تحت سری لنکا کی فضائیہ نے رتملانا ہوائی اڈے پر دو بیل 412 ہیلی کاپٹروں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ہنگامی انخلا میں مدد کی جا سکے۔

اس سانحے پر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حادثے میں ہر مرنے والے کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ اس فیصلے کی تصدیق نائب وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پرسنا گنا سینا نے کی۔ کوٹمالے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande