موتیہاری میں 10 لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش گرفتارمشرقی چمپارن، 12 مئی (ہ س)۔ پولیس اور این آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں موتیہاری ٹاؤن تھانہ علاقہ سے اتوار کی دیر شام 10 لاکھ روپے کا انعامی خالصتانی دہشت گرد کشمیر سنگھ گلاوڈی عرف بلبیر سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث دہشت گرد کشمیر نیپال میں چھپا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک بڑی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا تھا، جس کے لیے وہ نیپال سے موتیہاری آیا تھا۔پنجاب کے لدھیانہ صدر کے کھنہ تھانہ علاقے کے گلاوڈی گاؤں کا رہنے والا کشمیر سنگھ 2016 میں پنجاب کے پٹیالہ ضلع میں نابھا جیل بریک کے دوران خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو، کشمیر سنگھ اور گینگسٹر وکی گونڈر گرپریت سنگھ سیکھوں،نیتا دیول اور امن دیپ دھوتیاں جیسے دہشت گردوں اور گینگسٹروں کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔ این آئی اے نے کشمیر کے خلاف 2022 مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہوکر نیپال میں رہ رہا تھا اور این آئی اے اس کی تلاش کر رہی تھی۔ خالصتان حامی اور اس کے سلیپر سیل کا کام دیکھنے والا خونخوار دہشت گرد کشمیر سنگھ کا سراغ نہیں ملنے کے بعد حال ہی میں این آئی اے نے اس پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔موتیہاری کے ایس پی سورن پربھات نے کہا کہ پولیس نے این آئی اے کے ساتھ مل کر خالصتانی دہشت گرد کشمیر سنگھ گلاوڈی عرف بلبیر سنگھ کو گرفتار کیا ہے، جس سے کئی اہم دستاویزات اور اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ فی الحال ان کے طبی معائنے کے بعد انہیں ایک محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے، جہاں این آئی اے کی ٹیم مشن بہار کے تناظر میں ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ دہشت گرد کشمیر سنگھ موتیہاری تک کیسے پہنچا اور مقامی سطح پر اس کی مدد کون کر رہا تھا؟ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan