راجستھان کے سرحدی علاقوں میں چوکسی بڑھائی گئی، اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی
جے پور، 12 مئی (ہ س)۔ راجستھان کے سرحدی علاقوں میں مکمل چوکسی رکھی جارہی ہے۔ سری گنگا نگر ضلع اور اس کے چار سب ڈویژنوں میں سرحد سے متصل تین کلومیٹر کے علاقے میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اب شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک اس علاقے میں لوگوں کی آمد و
راجستھان کے سرحدی علاقوں میں چوکسی بڑھائی گئی، اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی


جے پور، 12 مئی (ہ س)۔ راجستھان کے سرحدی علاقوں میں مکمل چوکسی رکھی جارہی ہے۔ سری گنگا نگر ضلع اور اس کے چار سب ڈویژنوں میں سرحد سے متصل تین کلومیٹر کے علاقے میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اب شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک اس علاقے میں لوگوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی۔ زرعی کام کے لیے بھی حکام سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔ ٹارچ یا گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر منجو کے مطابق ضلع بھر میں چوکس رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب جے پور کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسٹیڈیم کو بم دھماکے کی دھمکی ملی ہے۔ پیر کی صبح اسپورٹس کونسل کی آفیشل ای میل پر ایک میل آئی، جس میں لکھا گیا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے بعد اب اسٹیڈیم کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔ جیسے ہی ملازمین نے اس میل کو دیکھا، انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ کیو آر ٹی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پورے اسٹیڈیم کی مکمل تلاشی لی گئی۔ سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم کو فی الحال سیل کردیا گیا ہے۔

بیکانیر، جیسلمیر، بارمیر اور سری گنگا نگر جیسے سرحدی اضلاع میں اتوار کی رات بلیک آؤٹ رہا۔ تاہم پیر کی صبح سے ہی سڑکوں پر عام دنوں کی طرح ہجوم ہونا شروع ہو گیا۔ لوگ چائے کی دکانوں پر معمول کے مطابق گپ شپ کرتے رہے لیکن احتیاط کے طور پر پیر کو بھی اسکول، کالج اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بند رکھے گئے۔ جودھپور میں بھی اسکولوں کے ساتھ امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

جودھ پور، کشن گڑھ اور بیکانیر کے ہوائی اڈے اب دوبارہ فعال ہو گئے ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں متعلقہ ایئرلائنز سے ہی معلومات حاصل کریں۔ بیکانیر ہوائی اڈے سے پیر کو کوئی پرواز نہیں ہے، لیکن فلائٹ آپریشن منگل سے شروع ہو جائے گا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ متعلقہ ایئرلائنز سے مسافر پروازوں کا سٹیٹس چیک کیا جائے۔ بیکانیر ہوائی اڈے سے آج کوئی پرواز نہیں ہے۔ پروازیں کل (منگل) سے شروع ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande