صدر جمہوریہ نے چھتیس گڑھ میں سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ صدر دروپدی مرمو نے پیر کو چھتیس گڑھ میں بلودابازار-رائے پور روڈ پر ساراگاو¿ں کے قریب سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا۔ صدر جمہوریہ نے ایکس پر پوسٹ کیا: چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ایک سڑک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت کئی لو
صدر جمہوریہ نے چھتیس گڑھ میں سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا


نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔

صدر دروپدی مرمو نے پیر کو چھتیس گڑھ میں بلودابازار-رائے پور روڈ پر ساراگاو¿ں کے قریب سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا۔

صدر جمہوریہ نے ایکس پر پوسٹ کیا: چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ایک سڑک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے متصل کھرورہ میں رائے پور-بلودابازار روڈ پر ساراگاو¿ں کے قریب مزدا کے ایک ٹریلر اور پھر ایک ڈمپر سے ٹکرانے سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی اور 10 زخمی ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande