ای ڈی کی جانچ میں زمین پر دعویٰ سے متعلق دستاویز فرضی نکلا
رانچی، 11 مئی (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانچ میں بوکارو میں 133.64 ایکڑ اراضی پر دعویٰ سے متعلق دستاویزات جعلی پائے گئے ہیں۔ای ڈی کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سروے اور افسران سے پوچھ گچھ کے دوران ضبط کیے گئے دستاویزات سے پرولیا رجسٹری
ای ڈی کی جانچ میں زمین پر دعویٰ سے متعلق دستاویز فرضی نکلا


رانچی، 11 مئی (ہ س)۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانچ میں بوکارو میں 133.64 ایکڑ اراضی پر دعویٰ سے متعلق دستاویزات جعلی پائے گئے ہیں۔ای ڈی کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سروے اور افسران سے پوچھ گچھ کے دوران ضبط کیے گئے دستاویزات سے پرولیا رجسٹری آفس سے سال 1933 میں جاری کیا گیا ڈیڈ نمبر 191 فرضی پایا گیا۔اظہار حسین اور اختر حسین نے دعویٰ کیا کہ یہ زمین ان کے آباو¿ اجداد نے برطانوی راج کے دوران نیلامی میں خریدی تھی۔ اس میں سے اب تک 74 ایکڑ سے زائد اراضی فروخت ہو چکی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے کی گئی جانچ کے دوران بھی پرولیا کے رجسٹری آفس میں نیلامی سے متعلق دستاویزات کی عدم موجودگی کے بارے میں تحریری معلومات دی گئی تھی۔

اظہار حسین نے بوکارو ضلع کے پاس علاقے میں زمین پر اپنا دعویٰ کرنے کے لیے دو دستاویزات کا استعمال کیا تھا۔ اس میں پہلا دستاویز پرولیا میں واقع رجسٹری آفس سے جاری کردہ ڈیڈ نمبر 191 تھا اور دوسرا دستاویز سمیر مہتو کی وصیت کا تھا۔پرولیا رجسٹری آفس سے جاری کردہ سیل ڈیڈ نمبر 191 میں بتایا گیا ہے کہ سمیر مہتو نے تیتولیا کی یہ 133.64 ایکڑ زمین سال 1933 میں نیلامی میں خریدی تھی۔ سال 2010 میں سمیر مہتو کی وصیت نامے میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ سمیر مہتو نے اپنے بیروزگار پوتے اظہار حسین اور اختر حسین کو نیلامی میں خریدی گئی 133.64 ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کیا۔

اظہار حسین نے اس دستاویز کی مدد سے زمین پر اپنا دعویٰ پیش کیا۔ چاس کے اس وقت کے زونل افسر نرمل ٹوپو نے اسے قبول کرتے ہوئے اظہار اور اختر حسین کے نام پر میوٹیشن کرادی۔ اس بے ضابطگی کے الزام میں نرمل ٹوپو کو برطرف کر دیا گیا ہے۔بوکارو ضلع میں اس اراضی گھوٹالے کی تحقیقات کے دوران ای ڈی نے ان لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا جنہوں نے زمین کی خرید و فروخت کی تھی اور ساتھ ہی ان لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا جنہوں نے زمین خریدنے کے لیے فنڈ فراہم کیا تھا۔ چھاپے کے دوران بنکا کے بیر اگروال کے ٹھکانے سے 1.30 کروڑ روپے ضبط کئے گئے۔راجبیر کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر نے زمین کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی تصدیق کی۔ چھاپوں کے علاوہ، ای ڈی نے اظہار حسین کے دعوے سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کے لیے پی ایم ایل اے کی دفعہ 16 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کولکاتہ رجسٹری آفس میں ایک سروے بھی کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande