پولیس نے انکاونٹر کے بعد دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا
نئی دہلی، 11 مئی (ہ س)۔ جنوب مغربی ضلع کے آر کے پورم پولیس اسٹیشن نے انکاؤنٹر کے بعد دہلی میں سرگرم دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار بدمعاشوں کی شناخت سریش عرف سبھاش (33) ساکن سینک انکلیو موہن گارڈن اور منیش عرف موگلی (33) ساکن اشوک وہار کالونی وزی
پولیس نے انکاونٹر کے بعد دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا


نئی دہلی، 11 مئی (ہ س)۔ جنوب مغربی ضلع کے آر کے پورم پولیس اسٹیشن نے انکاؤنٹر کے بعد دہلی میں سرگرم دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار بدمعاشوں کی شناخت سریش عرف سبھاش (33) ساکن سینک انکلیو موہن گارڈن اور منیش عرف موگلی (33) ساکن اشوک وہار کالونی وزیر پور کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس مقابلے میں سریش کو پیر میں گولی لگی تھی۔ جبکہ منیش موقع پر پکڑا گیا۔ ان دونوں کے خلاف دہلی کے مختلف اضلاع میں 50 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات درج ہیں جن میں قتل، اقدام قتل، پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی، چھیننے اور اسلحہ ایکٹ شامل ہیں۔

جنوبی مغربی ضلع کے ڈی سی پی سریندر چودھری نے اتوار کو کہا کہ آر کے پورم پولیس اسٹیشن کو کچھ عرصے سے علاقے میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ کی شکایتیں موصول ہو رہی تھیں۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انسپکٹر رویندر کمار تیاگی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس میں انسپکٹر ونے کمار یادو، انسپکٹر وریندر سنگھ، ایس آئی اشوک کمار، ایس آئی راہل کمار، ہیڈ کانسٹیبل اندراج کجلا، کانسٹیبل راکیش کمار وغیرہ شامل تھے۔ ڈی سی پی کے مطابق، 8 اور9 مئی کی درمیانی رات، تقریباً 1:10 بجے، پولیس کی دو گشت کرنے والی بائک ٹیموں نے آر ٹی آر مارگ، سیکٹر-9 آر کے پورم کے قریب فٹ پاتھ پر دو مشکوک افراد کو دیکھا۔ پولیس نے جب ان سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی تو دونوں مجرموں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔ بعد میں، اپنے دفاع میں، پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور سریش کے پیر میں گولی لگی جبکہ منیش زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار سریش عرف سبھاش غیر شادی شدہ ہے۔ اس کے والدین بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔ غربت کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکا اور منشیات کا عادی ہو کر جرائم کی دنیا میں داخل ہوگیا۔ وہ متعدد بار پولس انکاؤنٹر، ڈکیتی، چھینا جھپٹی، غیر قانونی ہتھیار رکھنے وغیرہ کے معاملات میں ملوث رہا ہے جبکہ منیش عرف موگلی شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ ملزم نے پانچویں جماعت کے بعد اسکول چھوڑ دیا تھا۔ وہ شراب اور منشیات کا عادی ہے اور اپنی لت پوری کرنے کے لیے مجرمانہ حرکتیں کرتا ہے۔ وہ بھرت نگر تھانے کا ایک سرگرم گینگسٹر ہے اور اب تک 26 سے زیادہ سنگین مقدمات میں ملوث ہے۔ اسی دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا جن میں دو 32 بور پستول جن میں کل 3 فائر کیے گئے کارتوس اور 4 زندہ کارتوس تھے۔ اس کے علاوہ ایک چوری شدہ ہونڈا سی بی ہارنیٹ موٹر سائیکل اور جعلی نمبر پلیٹ برآمد ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande