جموں،11 مئی (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بی ایس ایف کے جانباز سب انسپکٹر محمد امتیاز کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یادگار پر پھول نچھاور کیے۔سب انسپکٹر محمد امتیاز نے آر ایس پورہ، جموں میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ کے دوران مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بی ایس ایف کے جری سپاہی سب انسپکٹر محمد امتیاز کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اُن کی بے مثال جرأت اور وطن سے وفاداری قوم کے لیے قابلِ فخر ورثہ ہے۔ اُن کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اِس المناک گھڑی میں پورا ملک شہید کے اہل خانہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر