دہلی این سی آر کا شاطر لٹیرا پولیس تصادم میں زخمی، گرفتار
غازی آباد، 11 مئی (ہ س)۔ غازی آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کریک ڈاون مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ اندرا پورم پولیس نے ہفتہ کی رات چوری کی موٹرسائیکل سے چین اور موبائل فون وغیرہ لوٹنے والے لٹیرے کو تصادم کے دوران گرفتار
دہلی این سی آر کا شاطر لٹیرا پولیس تصادم میں زخمی، گرفتار


غازی آباد، 11 مئی (ہ س)۔

غازی آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کریک ڈاون مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ اندرا پورم پولیس نے ہفتہ کی رات چوری کی موٹرسائیکل سے چین اور موبائل فون وغیرہ لوٹنے والے لٹیرے کو تصادم کے دوران گرفتار کیا ہے۔ یہ لٹیرا تصادم میں زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، دو خالی کارتوس اور دو زندہ کارتوس، لوٹے گئے 48750 روپے نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک مسروقہ موٹرسائیکل اور دو لوٹے گئے اے ٹی ایم کارڈز برآمد کیا ہے۔

اے سی پی ابھیشیک شریواستو نے اتوار کو کہا کہ ٹرانس ہندن زون میں لوٹ پاٹ اور چین اسنیچنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے تھانہ اندرا پورم پولیس معمول کے مطابق سخت چیکنگ کر رہی تھی۔ دوران چیکنگ موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان ہنڈن پل کی سمت سے دیر رات مشکوک حالت میں آتے ہوئے دکھائی دیا۔ پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن نوجوان نہیں رکا اور موٹرسائیکل کو تیزی سے ریورس کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ موٹرسائیکل پھسل کر گر گئی، جب اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تو نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی جس کی وجہ سے نسیم الدین عرف بڈا ساکن گاوں میٹھا پور، تھانہ گلاوٹی، ضلع بلند شہر زخمی ہوگیا۔ مذکورہ نسیم الدین عرف بڈا نے دہلی این سی آر/غازی آباد میں لوٹ/چین اسنیچنگ کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande