اجے دیوگن گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی فلم ’ریڈ 2‘ کو لے کر مسلسل چرچا میں ہیں۔ یہ فلم ریلیز کے پہلے ہی دن سے سینما گھروں میں شائقین کے دل جیت رہی ہے۔ ’ریڈ 2‘ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ کی دو فلمیں ’ہٹ 3‘ اور’ریٹرو‘ بھی ریلیز ہوئیں، لیکن اجے دیوگن کی فلم نے باکس آفس پر بازی مارتے ہوئے باقی دو فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب ’ریڈ 2‘ گھریلو باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔
باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق، ’ریڈ 2‘ نے اپنی ریلیز کے دوسرے جمعہ یعنی 9ویں دن 100 کروڑ کلب میں شاندار انٹری کی ہے۔ فلم نے آٹھویں دن 5.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، جب کہ 9ویں دن یعنی جمعہ کو اس نے 5.16 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کارکردگی کے ساتھ گھریلو باکس آفس پر فلم کی کل کمائی اب 100.94 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم کی رفتار کو دیکھ کر واضح ہے کہ ’ریڈ 2‘ آنے والے دنوں میں مزید نئے ریکارڈ بنا سکتی ہے۔
فلم ’ریڈ 2‘ کی ہدایت کاری راجکمار گپتا نے کی ہے اور فلم میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، امت سیال، وانی کپور اور سوربھ شکلا جیسے باصلاحیت اداکاروں نے کام کیا ہے۔ صرف 48 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی اس فلم نے گھریلو باکس آفس پر اپنی لاگت سے دگنی سے زیادہ کمائی کی ہے۔
ساتھ ہی، عالمی سطح پر ’ریڈ 2‘ کا کلیکشن اب تک تقریباً 130 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکا ہے۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو تھیٹرز کے بعد یہ بلاک بسٹر فلم جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد