شنگھائی، 10 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی کمپاو¿نڈ تیر اندازوں نے ہفتہ کو یہاں تیر اندازی عالمی کپ مرحلہ 2 کے ٹیم ایونٹس میں سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے جیتنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تمغہ جیتنے کی دوڑ کی خاص بات ابھیشیک ورما، اوجس دیوتالے اور رشبھ یادو کی مردوں کی ٹیم کے ذریعہ جیتا گیا طلائی تمغہ تھا، جنہوں نے ایک زبردست فائنل میں میکسیکو کو 232-228 سے شکست دی۔
ہندوستان نے پہلے سیٹ میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے 59 پوائنٹس سے 2 پوائنٹ کی برتری حاصل کی جبکہ میکسیکو نے 57 پوائنٹس حاصل کیے۔ دوسرے سیٹ میں میکسیکو نے 58 پوائنٹس کے ساتھ واپسی کی جبکہ ہندستان نے 56 پوائنٹس حاصل کر کے میچ کو 115-115 پر آدھے راستے پر برابر کر دیا۔
تیسرے سیٹ میں، ہندوستان نے پھر 58 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کی جبکہ میکسیکو نے 57 پوائنٹس حاصل کیے، جس سے ہندوستانیوں کو 173-172 کی معمولی برتری حاصل ہوئی۔ ہندوستانی تکڑی نے آخری لمحات میں اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور شاندار 59 پوائنٹس بنا کر طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ میکسیکو صرف 56 سکور کر سکا۔
خواتین کے کمپاو¿نڈ فائنل میں، جیوتی سریکھا وینم، مدھورا دھامنگاو¿نکر اور چکیتھا تانیپارتھی کی ٹیم کو میکسیکن کی مضبوط ٹیم سے 221-234 سے شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ یہ یک طرفہ میچ تھا لیکن ہندوستانی خواتین نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی طاقت دکھائی اور پوڈیم تک جگہ بنائی۔
تمغوں کے ٹیبل میں، ورما اور مدھورا کی ہندوستانی مکسڈ ٹیم نے تیسرے مقام کے پلے آف میں ملیشیا کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔
24 سالہ مدھورا، جنہوں نے پہلے کبھی ورلڈ کپ کا تمغہ نہیں جیتا تھا، تین سال کے بعد واپسی کرتے ہوئے اس مقابلے میں دوسری بار شرکت کر رہی ہیں۔ اس کی آخری نمائندگی میڈیلن میں 2022 تیر اندازی عالمی کپ مرحلہ4 میں ہوئی تھی۔ یہ نتائج عالمی سطح پر کمپاو¿نڈ تیر اندازی میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی گہرائی اور مستقل مزاجی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
لاس اینجلس 2028 میں مکسڈ ٹیم کے زمرے میں واحد ایونٹ کی خاصیب والے کمپاو¿نڈ تیر اندازی کے ساتھ ہندوستان اس میگا اسپورٹنگ شو میں تیر اندازی میں اپنا پہلا تمغہ جیتنے کی کوشش کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد