مہاراشٹر ڈے پر شیئر مارکیٹ میں چھٹی، شام کے سیشن میں ایم سی ایکس کھلے گا
مہاراشٹر ڈے پر شیئر مارکیٹ میں چھٹی، شام کے سیشن میں ایم سی ایکس کھلے گا نئی دہلی، یکم مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر ڈے کے موقع پر آج گھریلو شیئر بازار میں چھٹی ہے۔ آج یکم مئی کو تعطیل کی وجہ سے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) اور بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی
مہاراشٹر ڈے پر شیئر مارکیٹ میں چھٹی، شام کے سیشن میں ایم سی ایکس کھلے گا


مہاراشٹر ڈے پر شیئر مارکیٹ میں چھٹی، شام کے سیشن میں ایم سی ایکس کھلے گا

نئی دہلی، یکم مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر ڈے کے موقع پر آج گھریلو شیئر بازار میں چھٹی ہے۔ آج یکم مئی کو تعطیل کی وجہ سے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) اور بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) دونوں میں کوئی تجارت نہیں ہو رہی ہے۔ آج کی چھٹی ایکویٹی، ایکویٹی ڈیریویٹیوز، کرنسی ڈیریویٹیوز اور سیکورٹیز لینڈنگ اینڈ بوروئنگ (ایس ایل بی) جیسے تمام سیگمنٹ پر موثر ہوگی۔

اگر کموڈٹی سیگمنٹ کی بات کریں تو ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) آج پہلے سیشن میں یعنی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گا، لیکن دوسرے سیشن میں یعنی شام 5 بجے سے 11.30 بجے تک، اس میں عام دنوں کی طرح کاروبار ہوگا۔ اس دوران سرمایہ کار ایم سی ایکس میں سونا، چاندی، خام تیل سمیت دیگر اشیاء میں تجارت کر سکیں گے۔ ایک دن کی چھٹی کے بعد کل جمعہ کو بی ایس ای اور این ایس ای پر باقاعدہ کاروبار ہوگا۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یوم مہاراشٹر کے موقع پر آج یکم مئی کو شیئر مارکیٹ کی چھٹی 2025 کے شیئر مارکیٹ کے چھٹی والے کیلنڈر میں شامل 14 تعطیلات میں سے ایک ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کی تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق آج کی چھٹی اور ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ اس سال شیئر مارکیٹ میں مزید سات چھٹیاں ہوں گی۔ شیئر بازار 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر، 27 اگست کو گنیش چترتھی کے موقع پر، 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر، 21 اور 22 اکتوبر کو دیوالی، لکشمی پوجن اور بلی پرتیپدا کے موقع پر، 5 نومبر کو پرکاش پرو کے موقع پر اور 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر بند رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande