سنبھل کی شاہی جامع مسجد اب جمعہ مسجد کہلائے گی
۔  محکمہ آثار قدیمہ نے جاری کیا نئے نام کا بورڈ
سنبھل کی شاہی جامع مسجد اب جمعہ مسجد کہلائے گی


مرادآباد،8 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے سنبھل شاہی جامع مسجد کو اب جمعہ مسجد کہا جائے گا۔ حکومت ہند کے محکمہ آثار قدیمہ یعنی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے شاہی جامع مسجد کے بدلے ہوئے نام کے ساتھ ایک بورڈ بھیجا ہے، جو ستیہ ورت چوکی پر لگا ہوا ہے، جس کا افتتاح دو دن پہلے ہوا تھا۔ ہری ہر مندر کے فریق کے وکیل ہری شنکر جین نے ہائی کورٹ سے اسے متنازعہ مقام قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

سنبھلکی جامع مسجد اور ہری ہر ناتھ مندر میں 24 نومبر 2024 کو سروے کے دوران تین مقامات پر تشدد اور ہنگامہ ہوا۔ پہلا ہنگامہ جامع مسجد کے قریب ہوا، جہاں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسرا واقعہ نخاسہ چوراہے پر پیش آیا جہاں پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور فائرنگ کی گئی۔ اس کے بعد تیسرا تشدد ہندو پورہ کھیڑا میں ہوا۔ یہاں پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور جان لیوا حملہ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande