آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان رجت پاٹیدار پر وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2025) کے 21ویں میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا
ا


نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان رجت پاٹیدار پر وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2025) کے 21ویں میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت سیزن کا یہ آر سی بی کا پہلا جرم تھا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پہلی بار آر سی بی کی کپتانی کر رہے رجت پاٹیدار نے ٹیم کو شاندار شروعات دلائی ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم اپنے پہلے چار میں سے تین میچ جیت چکی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ فتوحات بڑی ٹیموں جیسے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر)، چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر ملی ہیں۔ رجت پاٹیدار نے نہ صرف بطور کپتان بلکہ بلے باز کے طور پر بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اب تک 4 میچوں میں 161 رن بنا چکے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا جارحانہ اور اسٹریٹجک کھیل آر سی بی بیٹنگ لائن اپ کو استحکام دے رہا ہے۔

اگرچہ سیزن ابھی لمبا ہے اور آگے بہت سے چیلنجز ہوں گے، لیکن رجت پاٹیدار کی کپتانی میں آر سی بی کی شروعات امید سے بھری ہوئی ہے۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو پاٹیدار کی قیادت میں بنگلور کی ٹیم آئی پی ایل 2025 میں ایک نئی کہانی لکھ سکتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande