آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ، لیما: سروچی-سوربھ کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ جیتا
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ لیما (پیرو) میں جاری آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ شوٹنگ مقابلے میں ہندوستانی نشانے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سوروچی اندر سنگھ اور سوربھ چودھری کی ہندوستانی جوڑی نے بدھ کو 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی
سروچی اندر سنگھ اور سوربھ چودھری کی جوڑی


نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ لیما (پیرو) میں جاری آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ شوٹنگ مقابلے میں ہندوستانی نشانے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سوروچی اندر سنگھ اور سوربھ چودھری کی ہندوستانی جوڑی نے بدھ کو 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

طلائی تمغہ کے مقابلے میں سروچی-سوربھ کی جوڑی نے چین کے کیانسن یاو اور کائی ہو کی جوڑی کو 9-17 کے فرق سے شکست دی۔ دونوں ہندوستانی نشانے بازوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا اور خطابی میچ جیت لیا۔

کانسے کے تمغے کے مقابلے میں منو بھاکر اور رویندر سنگھ کی ہندوستانی جوڑی کو چینی نشانے بازوں چیانکے ما اور یفان ژانگ سے 16-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل کو 18 سالہ سوروچی نے بھی خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس ایونٹ میں انہوں نے اپنی سینئر اور دو بار کی اولمپک میڈلسٹ مانو بھاکر کو شکست دی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سوربھ چودھری نے ایک بار پھر کانسے کا تمغہ جیت کر اپنی بہترین کارکردگی کا ثبوت دیا۔ 2022 کے بعد آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں سوربھ کا یہ پہلا انفرادی تمغہ ہے۔

سروچی اور سوربھ کی جوڑی نے 580 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل میچ میں جگہ حاصل کی۔ اس دوران سوروچی نے سوربھ سے دو نمبر زیادہ حاصل کیے۔ چینی جوڑی یاو کیانسن اورکائی ہو 585 پوائنٹس کے ساتھ انتخاب کے مرحلے میں سرفہرست رہی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande