نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ راجدھانی کے شیام لال کالج نے چوتھے بابا دیپ سنگھ ہاکی اور باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں جمعہ کو ہنسراج کالج کو 0-4 سے شکست دی۔ شری گرو تیگ بہادر خالصہ کالج کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی دھیان چند ایوارڈ یافتہ ہاکی اولمپیئن اشوک دیوان اور ایس جی ٹی بی خالصہ کالج کے پرنسپل پروفیسر گروموہندر سنگھ نے کیا۔
شیام لال کالج کی طرف سے اتل چودھری، پریانشو راوت، پرتیوش سنگھ جگی اور آکاش نے ایک ایک گول کیا۔ اس میچ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ شیام لال کالج کے کھلاڑی پرتیوش سنگھ جگی کو دیا گیا۔
خواتین کے زمرے کے میچ میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (آئی جی آئی پی ای ایس ایس) نے شیاما پرساد مکھرجی کالج کو 0-1 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے واحد گول آنچل نے کیا اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی