اسرائیلی وزیر ایوی دختر نے پوسا، آئی اے آر آئی کا دورہ کیا۔
نئی دہلی، 8 اپریل (ہ س)۔ مرکزی زراعت اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور اسرائیل کے زراعت اور خوراک کے تحفظ کے وزیر ایوی دختر نے منگل کو انڈین زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی) کے زیراہتمام انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)،
ا


نئی دہلی، 8 اپریل (ہ س)۔ مرکزی زراعت اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور اسرائیل کے زراعت اور خوراک کے تحفظ کے وزیر ایوی دختر نے منگل کو انڈین زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی) کے زیراہتمام انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، پوسا زرعی کمپلیکس کا دورہ کیا۔

اس دوران مرکزی زراعت سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل انچارج دیویش چترویدی نے دیگر مندوبین کے ساتھ دونوں وزراء کو آئی سی اے آر-آئی اے آر آئی میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ڈیمانسٹریشن فارم پر ہندوستان-اسرائیل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد اسرائیلی صدر ایزر ویزمین اور اس وقت کے مرکزی وزیر زراعت چتورنن نے 31 دسمبر 1996 کو رکھنے کے بارے میں بتایا۔

جوائنٹ ڈائریکٹر (تحقیق)، آئی اے آر آئی نے وزراء کو آئی اے آر آئی، پوسا میں قائم کیے گئے پہلے ہند-اسرائیل سنٹر آف ایکسی لینس اور ملک بھر میں محفوظ کاشت کی تکنیکوں کو مقبول بنانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مختلف حصوں کے کسانوں اور عہدیداروں کو مظاہرے اور تربیت فراہم کرنے میں اس کی زبردست شراکت کے بارے میں بتایا۔

وزراء اور مندوبین کو آئی اے آر آئی کے سائنسدانوں کی تیار کردہ محفوظ کاشت کی تکنیکوں اور اقسام کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو اب ملک بھر میں مقبول ہو چکی ہیں۔

اس دوران دونوں ممالک کے وفود نے ایک گرین ہاؤس کا دورہ کیا جو کہ 1998 میں ہند-اسرائیلی مہارت کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔

وفد نے گرین ہاؤس کے اندر سبزیوں کی فصلوں رنگین شملہ مرچ، ٹماٹر اور چیری ٹماٹر کی کاشت کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران آئی سی اے آر-آئی اے آر آئی اور وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سینئر افسران، اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار بھی موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande