کٹھوعہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اکھنور میں کینڈل مارچ
جموں, 8 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے اکھنور کے مٹور گاؤں میں منگل کو سینکڑوں مقامی لوگوں نے شہید پولیس کانسٹیبل جگبیر سنگھ چودھری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ نکالا۔ جگبیر سنگھ نے 23 مارچ کو کٹھوعہ میں شروع ہونے والے انسداد دہشت گردی آپریش
Candle March


جموں, 8 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے اکھنور کے مٹور گاؤں میں منگل کو سینکڑوں مقامی لوگوں نے شہید پولیس کانسٹیبل جگبیر سنگھ چودھری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ نکالا۔ جگبیر سنگھ نے 23 مارچ کو کٹھوعہ میں شروع ہونے والے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔مارچ کے دوران مقامی افراد شہید کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ بلند آواز میں جگبیر سنگھ کی قربانی کو سلام پیش کرنے کے نعرے لگا رہے تھے۔ یہ مارچ شہید کی تصویر پر شمعیں روشن اور پھول نچھاور کر کے اختتام پذیر ہوا۔اس سے قبل 29 مارچ کو جگبیر سنگھ کی شہادت کی خبر آتے ہی ان کے خاندان اور پورے گاؤں میں غم اور صدمے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ گاؤں کے متعدد افراد نے ان کے آخری رسومات میں شرکت کی اور ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ یہ آپریشن 23 مارچ کو اس وقت شروع ہوا تھا جب سنیال علاقے میں مقامی افراد نے مشتبہ پاکستانی دراندازوں کو دیکھنے کی اطلاع دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی جموں و کشمیر پولیس، فوج، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران ابتدائی فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande