وقف ترمیمی بل پر پی ڈی پی ایم ایل اے نے حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا ۔
جموں, 7 اپریل (ہ س)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر رہنما وحید الرحمان پرا نے وقف بل کے معاملے پر جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت کی خاموشی پر شدید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب کرناٹک اور تمل ناڈو جیسے غیر مسلم اکثریتی ریاستیں اس بل کے خلاف ب
Waheed


جموں, 7 اپریل (ہ س)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر رہنما وحید الرحمان پرا نے وقف بل کے معاملے پر جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت کی خاموشی پر شدید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب کرناٹک اور تمل ناڈو جیسے غیر مسلم اکثریتی ریاستیں اس بل کے خلاف باقاعدہ قراردادیں منظور کر سکتی ہیں، تو جموں و کشمیر، جہاں 50 کے قریب مسلم ارکانِ اسمبلی موجود ہیں،تو خاموشی اختیار کرنے کی کیا وجہ ہے ۔وحید پرا نے اپنے بیان میں نیشنل کانفرنس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ این سی کے ارکان اسمبلی ایوان کے اندر محض نمائشی احتجاج کرتے ہیں، لیکن اسی وزیر کا پُرجوش استقبال بھی کرتے ہیں، جو اس متنازعہ بل کا خالق ہے۔ یہ دوہرا معیار ناقابل فہم اور مسلمانوں کے مذہبی اثاثوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وقف بل کے خلاف واضح موقف اختیار کریں اور اسمبلی میں قرارداد لا کر یہ ثابت کریں کہ یہاں کے عوام کے مذہبی و ملی مفادات ان کے لیے مقدم ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئے وقف بل کو ملک بھر میں مسلمانوں کے مذہبی اداروں پر قدغن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر متعدد ریاستوں میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande