روہنی ڈپو میں چارجنگ پوائنٹ پر کھڑی ڈی ٹی سی بس میں لگی آگ
نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے روہنی بس ڈپو میں چارجنگ پوائنٹ پر کھڑی ڈی ٹی سی بس میں جمعہ کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے می
روہنی ڈپو میں چارجنگ پوائنٹ پر کھڑی ڈی ٹی سی بس میں لگی آگ


نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔

دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے روہنی بس ڈپو میں چارجنگ پوائنٹ پر کھڑی ڈی ٹی سی بس میں جمعہ کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

فائر فائٹرز کو بس میں لگائی گئی بیٹری میں لگی آگ کو بجھانے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً 9.48 بجے اطلاع ملی کہ روہنی بس ڈپو میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ چارجنگ پوائنٹ پر کھڑی ڈی ٹی سی بس میں لگی۔ فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande