گاندھی نگر، 7 اپریل (ہ س) پہلی بار نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کے کھیلو انڈیا نیشنل رینکنگ ویمنز تیر اندازی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گجرات کے ضلع بناسکنٹھا میں اسکا انعقاد کای جا رہا ہے۔ 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تقریباً 550 خواتین منگل 8 سے 10 اپریل تک 'آدی شکتی-قومی خواتین کے تیر اندازی مقابلے' میں حصہ لیں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی 'کھیلو انڈیا گیمز' پہل نے ہندوستان میں کھیلوں کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پہل کے تحت، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی حکومت گجرات نے اسپورٹس اتھارٹی آف گجرات ، گجرات ٹورازم کارپوریشن لمیٹڈ اور تیر اندازی ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ذریعہ بناسکانٹھا ضلع کی دانتا تحصیل میں واقع شکتی پیٹھ امباجی میں قومی خواتین تیر اندازی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تیر اندازی کے اس مقابلے کے افتتاح کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے برسا منڈا کی 150ویں یوم پیدائش منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کو 41 لاکھ روپے سے زائد کے انعامات دئے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد