مسلسل پانچویں شکست کے بعد بھی سی ایس کے نے پلے آف کی امید نہیں چھوڑی، ہسی نے کہا- ہم اب بھی واپسی کر سکتے ہیں
نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2025) میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی کارکردگی اب تک انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ جمعہ (11 اپریل) کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد ٹیم لگاتار پانچواں میچ ہار گئی اور پوائنٹس
سی ایس کے کی ٹیم۔


نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2025) میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی کارکردگی اب تک انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ جمعہ (11 اپریل) کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد ٹیم لگاتار پانچواں میچ ہار گئی اور پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔ اس کے باوجود ٹیم کے بلے باز کوچ مائیکل ہسی کا ماننا ہے کہ سی ایس کے اب بھی پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے۔

کولکاتا سے شکست کے بعد مائیکل ہسی نے کہا، ’’ہم ابھی ہار ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ لمبا ہے اور اس کے لیے بس چوتھے نمبر پر پہنچنا ضروری ہے۔ ہاں، ہم قبول کرتے ہیں کہ اس وقت ہمارے پاس کوئی رفتار نہیں ہے اور ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ چیزیں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’اگر ہم ایک یا دو جیت درج کر سکتے ہیں تو ٹیم کا اعتماد واپس آئے گا اور پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم ٹیبل میں ٹاپ فور میں جگہ بنا سکتے ہیں۔‘‘

سی ایس کے کی مسلسل شکستوں کے بعد ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، لیکن ہسی اس سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ وقت متحد ہونے کا ہے، سب کچھ بدلنے کا نہیں۔ ہم اچانک اپنے کھلاڑیوں سے بالکل مختلف انداز میں کھیلنے کے لیے نہیں کہہ سکتے جس کے وہ عادی ہیں۔ سی ایس کے ہمیشہ مستقل مزاجی پر یقین رکھتی ہے اور ہمیں اس پر قائم رہنا ہوگا۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande