سرینگر، 6 اپریل (ہ س): ضلع کشتواڑ میں اتوار کے روز حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔سرکاری ذرائع نےا بتایا کہ فوج کا ایک سپاہی اتوار صبح اس وقت مردہ پایا گیا جب وہ ڈیوٹی پر تھا۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کی شناخت وجے کمار (27) ساکن جنجھنو راجستھان کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت کی وجہ حادثاتی طور پر گولی لگنا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab