نئی دہلی، 5 اپریل (ہ س)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے رواں مہینہ اپریل 2025 کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے طب یونانی سے وابستہ ڈاکٹروں سے دیانت داری کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہماری تحریک کا بنیادی مقصد قومی طبّی مشن میں حصہ داری کو یقینی بنانا اور طب یونانی کے فروغ کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کے مقصد سے ”یونانی ا±پچار- جنتا کے دوار، مشن 2025“ کے تحت 100 مفت یونانی میڈیکل کا ہدف دسمبر 2024 میں مکمل کرنے کے بعد ہمارا یہ مشن رواں دواں ہے۔ چنانچہ 6 اپریل 2025 کو ماڈل وِلیج ٹرسٹ کے اشتراک سے جنوبی دہلی میں واقع کنچن کنج میں عیدملن اور مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا جارہا ہے۔ اسی طرح سے 13 اپریل کو ممبئی میں ریاستی کنونشن اور 27 اپریل کو الٰہ آباد میں نیشنل کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نیشنل کنونشن میں ریاست اترپردیش میں طب یونانی کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا نیز قومی سطح پر طب یونانی کی صورت حال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے کہا کہ ریاستی سطح پر طب یونانی کے جو مسائل ہیں اس پر خاص توجہ دی جائے گی اور اسی اعتبار سے ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی تحریک کوآگے بڑھایا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais