کپل مشرا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں راوج ایونیو کورٹ میں پیش ہوئے
نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔ دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا 2020 کے دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں منگل کو راو¿س ایونیو کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو چورسیا نے کیس کی اگلی سماعت 26 مئی
راوس ایونیو کورٹ


نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔

دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا 2020 کے دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں منگل کو راو¿س ایونیو کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو چورسیا نے کیس کی اگلی سماعت 26 مئی کو کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ کپل مشرا کے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کی گئی پوسٹس کے بارے میں ایکس سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کپل مشرا کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل پون نارنگ، نیرج اور ہمانشو سیٹھی نے الزامات طے کرنے سے متعلق جزوی دلائل پیش کیے۔ سماعت کے دوران کپل مشرا کے وکلاءنے عدالت کے کچھ سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقت مانگا، جس کے بعد عدالت نے سماعت 26 مئی کو کرنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل 20 مارچ کو عدالت نے دہلی پولیس کے ڈی سی پی کو ہدایت کی تھی کہ وہ کپل مشرا کے عہدے سے متعلق معلومات ایکس سے حاصل کریں۔ اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے کپل مشرا کے خلاف چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ سے پہلے 7 مارچ کو راو¿س ایونیو سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی کپل مشرا کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔

یہ معاملہ 2020 کے دہلی اسمبلی انتخابات سے متعلق ہے۔ 24 جنوری 2020 کو ماڈل ٹاو¿ن اسمبلی کے الیکشن آفیسر نے شمال مغربی دہلی کے ڈی سی پی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کپل مشرا کے خلاف ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی گئی تھی۔ کپل مشرا پر الزام ہے کہ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ’دہلی میں چھوٹے چھوٹے پاکستان بنے‘، ’شاہین باغ میں پاکستان کی انٹری©‘۔ کپل مشرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 22 جنوری 2020 کو اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا کہ ’بھارت بمقابلہ پاکستان 8 فروری دہلی‘، 8 فروری کو دہلی کی سڑکوں پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ کپل مشرا پر 23 جنوری 2020 کو ایکس پر پوسٹ کرکے دو برادریوں کے درمیان دشمنی بھڑکانے کا الزام ہے کہ ’آپ اور کانگریس نے شاہین باغ کی طرح چھوٹے پاکستان بنائے ہیں، جواب میں 8 فروری کو ہندوستان کھڑا ہوگا، جب بھی غدار ہندوستان میں پاکستان بنائیں گے تو پھر محب وطنوں کا ہندوستان کھڑا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande