جن پارٹیوں نے غریبوں کو حق سے محروم کرنے کی سازش میں حکمراں جماعت کا ساتھ دیا ہے،ان کی سیاست کا خاتمہ طے۔مولانا سیدطارق انور
نئی دہلی،8اپریل (ہ س)۔
حکمراں جماعت کی نیت خراب ہوچکی ہے۔پہلے اس نے قومی املاک کو چند کروڑ پتیوں کے حوالے کیااور اب یہ حکومت الیکشن میں موٹا چندہ دینے والے ارب پتیوں کی غاصبانہ جائیداد کو بچانے کے لئے وقف قانون میں پھیر بدل کرکے لوٹ مارمیں آسانیاں پید اکررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن اور اسلامک پیس فاو¿نڈیشن آف انڈیا کے چیرمین مولاناسید طارق انور نے کیا۔انہوں نے اخبارات کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ وقف کے قانون میں ترمیم کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ حکمراں جماعت یتیموں،مسکینوں،غریبوں اور ضرورت مندوں کی اربوں روپئے مالیت کی املاک کو کوڑیوں کے بھاو¿ اپنے حامیوں میں بیچنا چاہتی ہے۔مسلمانوں کو وقف جائیداد سے محروم کرکے مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ مسلمان سڑکوں پر اتریں تاکہ ملک کے عوام میں پھوٹ ڈال کر سیاسی فائدہ حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اسی سال کے آخر میں بہار میں اسمبلی چناو¿ ہونے والے ہیں اور بی جے پی نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈیو کو اقتدار سے محروم کرنے کی کوشش کے تحت نئے وقف ترمیمی قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔مولانا طارق انور نے غیر سماجی عناصر کی طرف سے مسلمانوں کو دی جانے والی دھمکیوں،مزاروں،مسجدوں اور خانقاہوں پران کی نگاہ بد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی مٹانے کی کوششوں کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا ملک کے امن وامان کو غارت کرنے کے لئے کوشاں غیرسماجی عناصر کو حکومت کی سرپرستی اور حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا مسلمان صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ دن زیادہ وقت نہیں رہیں گے۔جلد ہی بی جے پی کی حمایت یافتہ سرکاریں اقتدار سے محروم ہوں گی،بہار سے نتیش کا بوریا بستر سمٹے گا اور چندربابو نائیڈو بھی ہمیشہ کے لئے سیاسی طاقت سے محروم ہوجائیں گے۔انہوں نے ملی تنظیموں کی کوششوں کو سراہا۔پرامن تحریکات اور عدالتوں سے انصاف کے مطالبے کا قدم ایک جمہوری طریقہ ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں سبھی حزب مخالف سیاسی جماعتوں خاص کر کانگریس کی وقف قانون کے خلاف کی گئی تحریک کی بھی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو صحیح راستے پر صرف کانگریس ہی لے جاسکتی ہے اور آنے والے وقت میں کانگریس کے ہاتھ کو عوام مضبوطی بخشیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais