جموں, 3 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ 40 سے 50 فی گھنٹہ رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعرات کی دوپہر دیر گئے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔آئندہ دنوں میں جموں و کشمیر میں موسم مختلف نوعیت کا رہے گا، جبکہ بلند علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، وادی کشمیر میں عمومی طور پر ابر آلود موسم رہے گا، جبکہ شمالی کشمیر اور سونمرگ-زوجیلا محور میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔چار سے 7 اپریل تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم 8 اپریل کو دوپہر کے بعد مطلع ابر آلود ہونے اور شمالی کشمیر اور سونمرگ کے بلند علاقوں میں ہلکی برفباری کے امکانات ہیں۔ 9 اور 10 اپریل کو کشمیر کے کئی علاقوں اور جموں ڈویژن کے بعض مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔ 11 اپریل کو وادی کشمیر میں صبح کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری کے بعد موسم میں بہتری آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق، دن کے درجہ حرارت میں کشمیر کے بیشتر علاقوں میں 4 سے 5 ڈگری سیلسیس اور جموں میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ رات کے درجہ حرارت میں کشمیر میں 0 سے 1 ڈگری اور جموں میں 0 سے 2 ڈگری کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔گزشتہ رات وادی کشمیر میں سب سے کم درجہ حرارت گلمرگ میں 1.0 ڈگری سیلسیس اور جموں ڈویژن کے بانہال میں 6.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر