ہندوستان میں فٹبال کو ملے گا فروغ ، پریمیئر لیگ ممبئی میں دفتر کھولے گی
ممبئی، 29 اپریل (ہ س)۔ انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل) نے ممبئی میں ایک نیا دفتر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت میں اپنی موجودگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی شائقین کے ساتھ مشغولیت کو بڑھانا، زمینی سطح پر فٹ بال کو فروغ دینا اور مل
Premier League office in Mumbai, Football will get boost


ممبئی، 29 اپریل (ہ س)۔ انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل) نے ممبئی میں ایک نیا دفتر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت میں اپنی موجودگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی شائقین کے ساتھ مشغولیت کو بڑھانا، زمینی سطح پر فٹ بال کو فروغ دینا اور ملک میں فٹ بال کی مجموعی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔

ہندوستان میں یہ دفتر پریمیئر لیگ کے عالمی توسیعی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس سے قبل 2019 میں سنگاپور، 2023 میں نیویارک اور 2024 میں بیجنگ میں بھی دفاتر کھولے جا چکے ہیں۔ممبئی دفتر کے کھلنے کو اس حکمت عملی میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔ یہ نیا دفتر پریمیئر لیگ کو ہندوستانی شائقین، براڈکاسٹ پارٹنرز اور مقامی فٹ بال ادارے کے ساتھ زیادہ قریب سے کام کرنے کے قابل بنائے گا۔ خاص طور پرجیو اسٹار جیسے براڈکاسٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر، لیگ ایونٹس اور شراکتی سرگرمیوں کے ذریعے مداحوں کے تجربے میں اضافہ کرے گی۔

پریمیر لیگ 2007’پریمیئر اسکلز‘ پروگرام کے ذریعے 2007 سے ہندوستان میں فٹ بال کی ترقی میں شامل ہے۔ برٹش کونسل کے تعاون سے چلائے جانے والے اس پروگرام نے اب تک 18 ریاستوں میں 7,300 کوچز، ریفریوں اور فٹ بال ایجوکیٹرس کو تربیت دی ہے، جس سے 1.24 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ 2014 سے، پریمیئر لیگ اور انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے درمیان شراکت داری نے حکمرانی، نوجوانوں کی ترقی اور کوچنگ کی تربیت سمیت کئی اہم پہلوو¿ں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ 2019 میں شروع ہونے والا ’نیکسٹ جین کپ‘ اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ اس بین الاقوامی یوتھ ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن مئی 2025 میں ممبئی میں منعقد ہوگا، جس میں آئی ایس ایل یوتھ ٹیموں کا مقابلہ پریمیئر لیگ کلبوں کی انڈر 19 ٹیموں سے ہوگا۔

پریمیئر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ ماسٹرز نے منگل کو ایک بیان میں کہا،”ہندوستان میں ہمارا ایک زبردست اور سمجھدار مداح بیس ہے۔ یہاں پر ہمارے طویل مدتی عزم کو یہ آفس اور مضبوط کرے گا۔ ہم اس خطے میں امکانات کے بارے میں پرجوش ہیں اوراس پہل سے ہندوستانی فٹ بال میں بامعنی تعاون کی امید کرتے ہیں۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande