نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران کمزوری کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی تیزی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی دونوں کی رفتار میں تھوڑی تیزی بھی آئی، لیکن پہلے دس منٹ کے بعد ہی فروخت کنندگان حاوی ہوگئے۔ فروخت کے دباو کی وجہ سے دونوں انڈیکس گر گئے اور سرخ نشان میں کاروبار کرنے لگے۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.80 فیصد اور نفٹی 0.86 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
صبح دس بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکٹ کے بڑے شیئروں میں سے ایس بی آئی لائف انشورنس، ٹی سی ایس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ریلائنس انڈسٹریز اور جے ایس ڈبلیو اسٹیلکے شیئر 4.99 فیصد لیکر 0.10 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ایکسس بینک، بجاج فائنانس، ٹرینٹ لمیٹڈ، بجاج فنسرو اور ٹیک مہندرا کے شیئر 3.54 فیصد سے لیکر 0.98 فیصد کی کمی کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,061 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 330 شیئر منافع کماکر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ 1,731 شیئر نقصان اٹھاکر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئر میں سے 4 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 26 کمپنیوں کے شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئر میں سے 15 شیئر سبز نشان میں اور 35 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 28.72 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 79,830.15 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی خریداری کی حمایت سے انڈیکس چھلانگ 80,130.66 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم، کاروبار کے پہلے 10 منٹ کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں ڈوب گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 640.46 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 79,160.97 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 42.30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,289 کی سطح کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس تقریباً 120 پوائنٹس کے اضافے سے 24,365.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ حالانکہیہ تیزی زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکی۔ کاروبار کے پہلے 10 منٹ کے بعد فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے انڈیکس مسلسل گرتا رہا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد نفٹی 207.35 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,039.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن