نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج معمولی گراوٹ ہے۔ قیمتوں میں کمزوری کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا آج ملک کے بیشترصرافہ بازاروں میں 1,00,740 روپے سے 1,00,890 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 92,340 روپے سے 92,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی آج کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں یہ چمکدار دھات 1,09,900 روپے فی کلو گرام کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,00,890 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 92,490 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,00,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,00,790 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 92,390 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,00,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 1,00,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,340 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,00,890 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,490 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,00,790 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 92،390 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,00,890 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,490 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں ہلکی سی کمزوری درج کی گئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 1,00,740 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 92,340 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد