جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اداکارہ وانی کپور کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ دراصل وانی اپنی آنے والی فلم 'عبیر گلال' میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ نظر آنے والی ہیں، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھ گیا ہے۔ اب اس پورے تنازع کے درمیان وانی کپور نے بھی پہلگام دہشت گردانہ حملے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
وانی کپور نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پہلگام دہشت گردانہ حملے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، پہلگام میں معصوم لوگوں پر حملہ دیکھ کر میں صدمے میں ہوں۔ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ابھی بھی صدمے میں ہوں۔ میری تعزیت اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
اداکار فواد خان نے بھی پہلگام دہشت گردانہ حملے پر اپنا ردعمل شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، پہلگام میں گھناؤنے حملے کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ہمارے خیالات اور دعائیں اس ہولناک واقعے کے تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کو طاقت اور جلد راحت کی خواہش کرتے ہیں۔ 'عبیر گلال' پہلے 9 مئی کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن دہشت گردانہ حملے اور بڑھتے ہوئے مظاہروں کے پیش نظر میکرز نے فلم کی ریلیز فی الحال ملتوی کر دی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی