پٹنہ، 22اپریل(ہ س)۔راجدھانی پٹنہ کا جے پی گنگا پتھ منگل کے روز اس وقت فخر اور دلچسپی کا گواہ بنا جب ہندوستانی فضائیہ کی سوریہ کرن ایروبیٹکس ٹیم نے آسمان پر حیرت انگیز کرتب دکھائے۔ یہ کرتب صرف ایک ایئر شو ہی نہیں تھا بلکہ بہادری، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا زندہ مظاہرہ بھی تھا۔ اس دوران شوریہ دیوس کا وقار نئی بلندیوں پر پہنچا اور بابو ویر کنور سنگھ کی بہادری کو موجودہ نسل تک پہنچانے کے لیے ایک قابل ستائش پہلی بھی ہوئی۔
بہار حکومت کی جانب سے عظیم مجاہد آزادی بابو ویر کنور سنگھ کے یوم پیدائش کو شوریہ دیوس کے طور پر منانے کی پہل تاریخی رنگ اختیار کر رہی ہے۔ نائن ہاک 132 جیٹ طیاروں نے پٹنہ کے نیلے آسمان کو اپنی لہراتی شکلوں، لوپس اور تیز غوطے سے سجادیا۔
اس سنسنی خیز مظاہرہ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں طلبہ، بچے اور عام لوگ سبیہتا دوار کے سامنے جمع ہوئے۔ چوں کی آنکھوں میں جوش، نوجوانوں کے چہروں پر حب الوطنی کی چمک اور ہر دل میں ہندوستانی فضائیہ کے تئیں فخر کا جذبہ نمایاں تھا۔ جب سوریاکرن طیارہ آسمان پر نمودار ہوا تو ہر کوئی اس لمحے کو اپنے کیمروں میں قید کرنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔
یہ تقریب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے وژن اور قیادت کا مضبوط ثبوت بن رہی ہے۔ مرکزی تقریب سے قبل انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاریاں حتیٰ کہ سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کی پریکٹس بھی نظر آئی۔ طلبہ کے لیے بس، ریفریشمنٹ اور گائیڈ کا انتظام کیا گیا تھا۔ یہ حکومت کی حساسیت اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ انعقادثابت کر رہا ہے کہ بہار اب نہ صرف اپنی تاریخ بلکہ مستقبل کی سمت کا تعین کرنے والے واقعات کے لیے بھی جانا جائے گا۔ 23 اپریل سے پہلے ہونے والا یہ پریکٹس ایئر شو نہ صرف نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بن رہا ہے بلکہ انھیں ہندوستانی فضائیہ میں کیریئر بنانے کی طرف راغب بھی کر رہا ہے۔ بہار حکومت کا یہ قدم کسی تقریب کی طرح نہیں بلکہ ایک تحریک کی طرح نظر آیا۔ اسے نوجوان ذہنوں کو حب الوطنی، نظم و ضبط اور خود اعتمادی سے جوڑنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan