دہلی ودھان سبھا کی مالامال وراثت کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو
نئی دہلی،22 اپریل (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے منگل کے روز کہا کہ اسمبلی کی مالامال وراثت کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے اسمبلی کے احاطے میں ایک عظیم الشان لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا انعقاد کیا جائے ۔ اسمبلی کی تاریخ پر ڈاکیومنٹری فلم بھی بنائ
Light & sound show to bring rich heritage of Delhi Vidhan Sabha


نئی دہلی،22 اپریل (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے منگل کے روز کہا کہ اسمبلی کی مالامال وراثت کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے اسمبلی کے احاطے میں ایک عظیم الشان لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا انعقاد کیا جائے ۔ اسمبلی کی تاریخ پر ڈاکیومنٹری فلم بھی بنائی جائے گی۔ مستقبل میں یہاں ایک میوزیم بھی قائم کیا جائے گا جس میں اسمبلی کے شاندار ورثے کو محفوظ اور نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

منگل کو دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں ماہرین اور عہدیداروں نے اسمبلی کی عمارت کے تحفظ اور اضافہ کے لیے ایک جامع ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

وجیندر گپتا نے کہا کہ دہلی اسمبلی کو ایک زندہ ورثے کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ عوام کو اسمبلی احاطے کا دورہ کرنے کا موقع دیا جائے۔ خاص طور پر ویک اینڈ پر تاکہ وہ اپنی جمہوریت کی تاریخی بنیادوں سے براہ راست جڑ سکیں۔

اس پہل کے تحت اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) تین ہفتوں کے اندر ایک مطالعاتی رپورٹ پیش کرے گا۔ پروجیکٹ کی پیش رفت پر نظر رکھنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس میںآئی جی این سی اے ، نیشنل آرکائیوز، دہلی میونسپل کارپوریشن، دہلی قانون ساز اسمبلی سکریٹریٹ اور مختلف ماہرین کے نمائندے شامل ہوں گے۔

میٹنگ میں ماہرین نے تجویز پیش کی کہ عمارت کے اصل ڈھانچے کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان اور بیرون ملک کے لوگوں کو ایک بھرپور تجربہ فراہم کرنے کے لیے روایتی اقدار کے ساتھ تحفظ کی جدید تکنیکوں کو جوڑ کر ایک جامع نقطہ نظر اپنایا جائے۔

میٹنگ میں روایتی فن تعمیر کی تکنیکوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، تاکہ ہمارے آباؤ اجداد کی فن اور ہنر کا احترام کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد اسمبلی کمپلیکس کو قومی ثقافتی ورثے کے طور پر تیار کرنا ہے، جو ملک اور بیرون ملک سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

میٹنگ میں آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے ڈین (ایڈمنسٹریشن) ڈاکٹر رمیش سی گوڑ اور نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بی آر منی وغیرہ نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande