محبوب نگر، 22اپریل (ہ س)۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام 26 اپریل 2025ءبروز ہفتہ بعد نماز مغرب، بوائز کالج گراؤنڈ، نیو ٹاؤن، محبوب نگر تلنگانہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔مولانا غیاث احمد رشادی کنوینر وقف بچاؤ دستور بچاؤ مہم تلنگانہ و آندھرا نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس جلسے کا مقصد ملت اسلامیہ کو اس نئے قانون کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے بیداری پیدا کرنا اور وقف املاک کے تحفظ کے لیے مضبوط آواز بلند کرنا ہے۔اس جلسہ عام کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فرمائیں گے، عالی جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد ملت کو موجودہ صورتحال میں متحد ہو کر دینی اور دستوری تحفظات کے لیے جدوجہد کی ترغیب دیں گے۔
اس موقع پر حضرت مولانا ابو طالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، عالی جناب مولانا حامد محمد خان صاحب سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ، حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشا صاحب ناظم اعلیٰ جامعہ دارالعلوم حیدرآباد، مفسر قرآن مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی صاحب امام وخطیب جامع مسجد باغ عام، مولانا عمر عابدین صاحب قاسمی ناظم المعہد العالی الاسلامی ، مفتی محمد ضیائالدین نقشبندی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،مولانا شیخ شفیق عالم جامعی صاحب صدر جمعیت اہلحدیث حیدرآباد، ڈاکٹر متین الدین قادری صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،اکٹر این ایم سری نواس ریڈی صاحب ایم ایل اے محبوب نگر، ڈاکٹر وی سری نواس گوڑ صاحب سابق وزیر حکومت تلنگانہ، نوجوان قائد عبدالحفیظ خان صاحب سابق ایم ایل اے کرنول، جی مدھن ریڈی صاحب ایم ایل اے دیورکم درہ و صدر ضلع کانگریس کمیٹی شرکت فرما رہے ہیں۔جلسے
میں شرکت کے لیے تلنگانہ و آندھرا کے مختلف اضلاع سے عوام، علمائ، دانشوران، نوجوانان ملت، ائمہ مساجد، اساتذہ مدارس، تنظیموں کے ذمہ داران کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ دین و ملت کی بقا اور دستور ہند کے تحفظ کے لیے امڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شریک ہوں۔ خواتین کے لیے مکمل پردہ کا نظم کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد