وزیر اعلیٰ نے شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے تحت ’آپ کا شہر آپ کی بات‘ بہار میں شہری کاری کے بڑھتے قدم پرو گرام کا جائزہ لیا
پٹنہ، 22 اپریل(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع’سنکلپ‘ میں شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے تحت 'آپ کا شہر آپ کی بات، بہار میں شہری کاری کے بڑھتے قدم ‘ پروگرام کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر
وزیر اعلیٰ نے شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے تحت ’آپ کا شہر آپ کی بات‘ بہار میں شہری کاری کے بڑھتے قدم پرو گرام کا جائزہ لیا


پٹنہ، 22 اپریل(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع’سنکلپ‘ میں شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے تحت 'آپ کا شہر آپ کی بات، بہار میں شہری کاری کے بڑھتے قدم ‘ پروگرام کا جائزہ لیا۔

جائزہ کے دوران شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ نے بتایا کہ عیسائی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کی وجہ سے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے 25 اپریل کو ’آپ کا شہر آپ کی بات‘ پروگرام مہم کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے بتا یاکہ پروگرام کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شہریوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور اداروں کے افسران عوام سے رابطہ قائم کریں گے اور ان کی ترجیحات اور ضروریات کو جانیں گے اور اسی کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دیں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف شہروں کی زمینی حالت بہتر ہوگی بلکہ حکمرانی پر شہریوں کا اعتماد بھی مضبوط ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کے اس وژن کے مطابق یہ مہم شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور ایک مضبوط اور جامع شہری بہار کی تعمیر کی طرف ایک موثر کوشش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کی قابل قیادت میں ریاستی حکومت شہری ترقی کو ایک جامع، عوام پر مبنی اور شراکت پر مبنی عمل کے طور پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس سمت میں، ’آپ کا شہر آپ کی بات‘ بہار میں شہری کاری پروگرام کا آغاز ایک اہم قدم ہوگا جس کا مقصد شہری علاقوں میں شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا اور عوامی شراکت کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو رفتار دینا ہے۔ ریاست میں 2006 میں 123 میونسپل باڈیز تھیں جو سال 2025 میں بڑھ کر 261 ہو گئی ہیں اور بہتر انداز میں کام کر رہی ہیں۔سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق ریاست کی شہری آبادی 1.57 کروڑ ہے جو ریاست کی کل آبادی کا 15.23 فیصد ہے۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ شہری کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کے ساتھ شہری سہولیات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہری کاری کے تیزی سے بڑھتے ہوئے تسلسل میں ایسے بہت سے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں شہریوں کے لیے ضروری سہولیات جیسے رہائش،سڑک،نالہ ،پارک،اسٹریٹ لائٹ ،کثیر مقاصدسمراٹ اشوک بھون گھاٹ ، موکشدھام،اسمارٹ پانی کی نکاسی، پانی کی فراہمی،اجابت خانہ اور سیوریج وغیرہ کی دستیابی اوراپگریڈیشن انتہائی ضروری ہے تاکہ شہری زندگی کو انتہائی آسان اور منظم بنایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ کچھ برسوں میںحکومت کے ذر یعہ شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت میں مسلسل ٹھوس کوششیں کی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں، پرگتی یاترا کے دوران، وزیر اعلیٰ کے ذ ریعہ کل 1696.17 کروڑ روپے کی کل لاگت سے 25 مختلف شہری سہولیات سے متعلق اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپلٹی کے رقبے میں توسیع کے بعد ان وارڈ جہاں شہری سہولتیں فراہم کرائی جانی ہیں وہاں ’آپ کا شہر آپ کی بات‘ پروگرام کے تحت 90 میونسپل باڈیز کے 1609 وارڈوں میں کل 2491 پروگرام منعقد کیے جانے ہیں۔

پروگرام کے دوران ’آپ کا شہر آپ کی بات‘ پروگرام پر مبنی ایک مختصر فلم پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے’آپ کا شہر آپ کی بات‘ کتابچہ کا اجرا کیا اور موبائل ایپ کے ذریعے معلومات جمع کرنے کے بارے میں معلومات طلب کیں۔

جائزہ لینے کے بعد، وزیر اعلیٰ نے 1،انے مارگ میں’آپ کا شہر آپ کی بات‘ بیداری رتھ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، شہری ترقیات اور رہائش کے وزیر جیویش کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار،ڈیولپمنٹ کمشنر پرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے سیکریٹری ابھے کمار سنگھ،وزیر اعلیٰ کے اسکریٹری کمار روی،وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے اسپیشل سکریٹری انیمیش کمار پراشر، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کی ایڈیشنل سکریٹری ورشا سنگھ، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری وجے پرکاش مینا، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری راجیو کمار سریواستو، ضلع کے سینئر افسران اور دیگر تمام افسران موجود تھے۔جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تمام اضلاع کے ڈی ایم ،شہری اداروں کے نمائندے اور شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے افسران منسلک تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande