بکسر،20اپریل(ہ س)۔ بہار میں بکسر کے نیا بھوج پور او پی تھانہ علاقہ کے تحت پرانا بھوجپور میں این ایچ 922 پر بالو لدے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کہ شاہراہ پر افراتفری مچ گئی۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر ایس ڈی پی او آفاق اختر انصاری موقع پر پہنچے۔ انہوں نے فوری طور پر فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران قومی شاہراہ پر طویل جام رہا جس کو ہٹانےکے لیے پولیس اہلکاروں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔یہ ٹرک اتر پردیش کے امبیڈکر نگر کے رہنے والے اکھلیش کمار شکلا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ نیو بھوجپور او پی انچارج منیش کمار کے مطابق جیسے ہی مالک کو ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، انہیں دل کا دورہ پڑا۔ فی الحال وہ اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ یہ معلومات ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر آلوک کمار نے دی۔چلچلاتی دھوپ اور مغربی ہوا کے درمیان آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی۔ لیکن ڈی ایس پی ڈمراں کی بروقت اور فائر ڈپارٹمنٹ کی فوری کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ٹرک نمبر یو پی 45ٹی 7459 اکھلیش کمار شکلا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan