آج کے دن 1924 میں ہندوستان کے پہلے شوٹر اور ارجن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر کرنی سنگھ کی پیدائش ہوئی تھی۔ وہ بیکانیر کے آخری مہاراجہ بھی تھے۔ انہوں نے شوٹنگ کے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لیا۔ وہ پہلے شوٹر تھے جنہیں 1961 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے 1962 میں قاہرہ میں منعقدہ 38ویں عالمی شوٹنگ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔نئی دہلی میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج ان کے نام سے منسوب ہے جو کئی بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرتا ہے۔ وہ 1952 سے 1977 تک لوک سبھا کے رکن بھی رہے۔
دیگر اہم واقعات
1526 - پانی پت کی جنگ میں ابراہیم لودی کو بابر کے ہاتھوں شکست ہوئی اور قتل کر دیا گیا۔
1948ء اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر تنازعہ کے حوالے سے قرارداد 47 منظور کی گئی۔ 1977 - میجر جنرل ضیاء الرحمان بنگلہ دیش کے صدر مقرر ہوئے۔
2001- ہندوستان نے بنگلہ دیش میں ہندوستانی فوجیوں کے بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج درج کرایا۔
2002- امریکہ نے ایل ٹی ٹی ای پر سے پابندیاں نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
2003 - ہندوستان میں امریکی سفیر رابرٹ بلیک ول نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
2004 - بصرہ میں میزائل حملے میں 68 افراد مارے گئے۔
2006 - نیپال کے بادشاہ نے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا۔
2007 - برائن لارا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔
2008- ہندوستان اور برطانیہ کی بحریہ کے درمیان تیسری مشترکہ مشق گوا کے قریب کونکن میں شروع ہوئی۔
پیدائش
1891- جیمز بریڈ ٹیلر- ریزرو بینک آف انڈیا کے پہلے ڈپٹی گورنر اور اوسبورن اسمتھ کے بعد دوسرے گورنر۔
1944- این گوپالسوامی- ہندوستان کے 15ویں چیف الیکشن کمشنر۔
1926 - ملکہ الزبتھ دوم - برطانیہ اور دولت مشترکہ کے دیگر ممالک کی ملکہ۔
1895 - گبر سنگھ نیگی - ہندوستانی سپاہی جس نے پہلی جنگ عظیم میں بعد از مرگ 'وکٹوریہ کراس' حاصل کیا۔
انتقال
1969 - جوگیش چندر چٹرجی - کاکوری واقعے کے مشہور انقلابی۔
1938 - محمد اقبال - مشہور شاعر اور نغمہ نگار۔
2013- شکنتلا دیوی- مشہور ریاضی داں۔
2021 - شنکھا گھوش - مشہور بنگالی شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ