تاریخ کے آئینے میں 7 مئی : برصغیر کے واحد نوبیل انعام یافتہ بنگالی ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کی پیدائش
برصغیر سے عالمی ادب میں سب سے معروف شخصیت کا نام’’رابندر ناتھ ٹیگور‘‘ ہے۔ 1913 میں ادب کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے ٹیگور صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ ایشیا سے بھی پہلی شخصیت تھے، جنہیں اُس وقت یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ 1915 میں ان کو برطانوی سرکار کی طرف
ٹیگور


برصغیر سے عالمی ادب میں سب سے معروف شخصیت کا نام’’رابندر ناتھ ٹیگور‘‘ ہے۔ 1913 میں ادب کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے ٹیگور صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ ایشیا سے بھی پہلی شخصیت تھے، جنہیں اُس وقت یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ 1915 میں ان کو برطانوی سرکار کی طرف سے’’سر‘‘ کا خطاب بھی دیا گیا تھا، جس کو انہوں نے 1919 میں، انگریزوں کی طرف سے، جلیانوالہ باغ میں ہندوستانیوں کا قتل عام کرنے کے ردعمل میں واپس کر دیا۔ان کی شاعری کے چھ مجموعہ ہیں، جن میں ’’گیتا نجلی‘‘ وہ شہرت یافتہ شعری مجموعہ ہے، جس پر انہیں نوبیل کا ادبی انعام دیا گیا۔ بھارت کا قومی ترانہ جن من کے خالق بھی رابندر ناتھ ٹیگور ہی تھے۔

دیگر اہم واقعات:

1663 - لندن میں 'رائل' کے نام سے پہلا تھیٹر کھولا۔

1907 - پہلی الیکٹرک ٹرام کار بمبئی (اب ممبئی) میں چلائی گئی۔

1975 - امریکہ نے ویتنام جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا۔

2008 - ولادیمیر پوتن نے ملک کے 10ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔

پیدائش

1861 - رابندر ناتھ ٹیگور - نوبل انعام یافتہ بنگالی شاعر، افسانہ نگار، نغمہ نگار، موسیقار، ڈرامہ نگار، مضمون نگار۔

1893- پرمہنس یوگنند - ہندوستانی گرو۔

1889- این ایس ہاردیکر - مشہورمجاہد آزادی اور 'ہندوستانی سیوا دل' کے بانی۔

انتقال

1924 - الوری سیتارام راجو - مشہور جنوبی ہندوستانی آزادی پسند جنگجو۔

2001- پریم دھون- ہندی سنیما کی دنیا کے مشہور گیت نگار۔

اہم مواقع اور تہوار

رابندرا جینتی (رابندر ناتھ ٹیگور کا یوم پیدائش)

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande