سلمان خان اور سنجے دت کے اپ کمنگ پروجیکٹ کا اعلان
حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی ریلیز سے قبل خود سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ سنجے دت کے ساتھ ایک اور بڑی ایکشن فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اب اس فلم کا ٹائٹل اور ڈائریکٹر بھی سامنے آگیا ہے۔ شائقین پہلے ہی اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں،
سلمان خان اور سنجے دت کے اپ کمنگ پروجیکٹ کا اعلان


حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی ریلیز سے قبل خود سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ سنجے دت کے ساتھ ایک اور بڑی ایکشن فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اب اس فلم کا ٹائٹل اور ڈائریکٹر بھی سامنے آگیا ہے۔ شائقین پہلے ہی اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں، کیونکہ انہیں سلمان اور سنجے کی جوڑی کو ایک بار پھر بڑے پردے پر دیکھنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کی ہدایت کاری کرش اہیر کررہے ہیں، جو اس فلم کے ذریعے ہندی سنیما میں بطور ہدایت کار ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ 'گنگا رام' کی شوٹنگ جون یا جولائی میں شروع ہوگی اور فلم اگلے سال بڑے پردے پر آئے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان خود اس فلم میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے یہ ان کے لیے ایک اور اہم پروجیکٹ ہے۔ شائقین پہلے ہی اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں، کیونکہ طویل عرصے کے بعد انہیں سلمان اور سنجے کی جوڑی کو بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande